اسلام آباد (آئی این پی) روس کے سفیر الگژے دیدوو نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے ہوا بازوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا‘ روس کے کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں‘ پاکستانی فوج اور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں‘ ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان روس کا کلیدی شراکت دار ہے۔ بدھ کو روس کے سفیر الگژے دیدوو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی فوج اور پاکستانیوں
کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاک آرمی کے ہوا بازوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا۔ ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان روس کا کلیدی شراکت دار ہے۔ ایس سی او کا حصہ بننے کے بعد روس کے لئے پاکستان کی ا ہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ دونوں ملک افغانستان میں دیرپا امن کے خواہاں ہیں۔ ماسکو فارمولا اور ایس سی او افغانستان رابطہ گروپ میں دو طرفہ تعاون موجود ہے۔ انسداد منشیات اور انسداد دہشت گردی کے لئے معلومات کا تبادلہ اور تربیتی امور میں تعاون کررہے ہیں۔