پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

البیضاء میں یمنی فوج کی پیش قدمی، 30 حوثی باغی ہلاک

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے کہاہے کہ عرب اتحادی فوج کی معاونت سے نیشنل فورسز نے ملک کے وسطی علاقے البیضاء میں الملاجم ڈاریکٹوریٹ اور کئی دوسرے مقامات سے حوثی شدت پسندوں کو پسپا کردیا ہے۔ تازہ لڑائی کے دوران کم سے کم 30 حوثی شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے زیرانتظام ستمبر ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فوج نے الملاجم ڈاریکٹوریٹ کو باغیوں سے مکمل طور پرخالی کرنے اور فضحہ کے علاقے سے باغیوں کو نکال باہر کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہناتھاکہ سرکاری فوج اس وقت البیاض کے علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ لڑائی میں البیضاء کے کئی اہم تزویراتی مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے گئے ہیں جب کہ لڑائی میں 30 حوثی شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے باغیوں میں پانچ فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ادھر دوسری جانب الحدیدہ گورنری میں باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے فوج کے تازہ دم دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کا قبضہ ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریویتھ کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…