ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

وہ بندہ جو کبھی پیٹھ دکھا کر نہیں جائے گا، عمران خان کے اندر سب سے بڑی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ وہ ۔۔۔!بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) بھارتی سابق کرکٹر ، سیاستدان اور کپل شرما کے شو کے انتہائی معروف ترین جج نوجوت سنگھ نے کہاہے کہ عمران کسی بھی پہلو میں معاشرے کو دینے والا شہری ہے ،کبھی کچھ لے گا نہیں ، دنیا کو جوڑنے والا بندہ ہے ، کبھی نہیں توڑے گا ، عمران خان کے اندر سب سے بڑی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ وہ پاک اور نیک بندہ ہے ،

یہ نیکی مارکیٹ میں نہیں ملتی ، یہ ایک جذبہ ہے ، وہی جذبہ جس نے ایک عام پاکستانی ٹیم کو بہترین کپتان دے کر ورلڈ کپ جتوایا ٗ اسی طرح پاکستان کی لڑکھڑاتی ہوئی سیاسی صورتحال کیلئے عمران خان بہترین ہے ،میں سمجھتاہوں کہ عمران خان ڈوبی کشتی کو پار لگانے والا ثابت ہو گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک ایسا آدمی جو کردار والا ہے ، جو بندہ سسٹم کو دینے آیاہے کوئی کاروبار نہیں کرنے آیا ،لوگوں نے سب کو آزما لیا ، پہلے الیکشن میں عمران خان ایک سیٹ آئی تھی ، آج دیکھیں ، وہ اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں ، یہ انتہائی خوبصورت سفر ہے ، انہیں سیاست کا کچھ پتا نہیں تھا ، لاکھوں لوگوں نے بہت کہا کہ تم یہ کیا کر رہے ہو تم لیکن اس نے کسی کی نہیں سنی ۔عمران خان وہ بندہ ہے جو کبھی پیٹھ دکھا کر نہیں جائے گا بلکہ جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لے گااس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا ۔نوجوت سنگھ کے مطابق عمران خان نے کرکٹ بھی اسی طرح کھیلی ہے ، آپ یہ دیکھیں کہ وہ کیمرج پڑھتے تھے اور ان کا ایکشن کیسا تھا ؟، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ بندہ قومی ٹیم میں کھیلے گا، عمران نے اپناپورا ایکشن تبدیل کیا ،جتنی محنت عمران خان نے کی ہے دنیا میں کسی کرکٹر نہیں کی ہو گی ، جس دن ٹیسٹ میچ ہوتاتھا وہ اس دن گراونڈ کے سات راؤنڈ لگاتے تھے ، فاسٹ باولر گھوڑا ہوتاہے ،انجریز سے دور عمران خان نے کمزویوں کو جتنا طاقت میں تبدیل کیاہے شائد ہی کسی نے کیا ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…