پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں روسی مداخلت پر موقف سے پھرگئے

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر اپنے موقف سے پھر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روس نے دخل اندازی کی تھی اور اس حوالے سے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پیوٹن نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روس نے کوئی مداخلت نہیں کی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے اس موقف کی تائید کی تھی۔ روس کی حمایت کرنے پر امریکی اراکین کانگریس نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے موقف کو شرمناک قرار دیا۔ امریکی سینیٹرز نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ پیوٹن سے ملاقات میں امریکی موقف کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پچھلے بیان سے پھرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خفیہ اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں کہ 2016 میں ہمارے انتخابات میں روس نے دخل اندازی کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ روس نے مداخلت کی ہے لیکن غلطی سے منہ سے یہ نکل گیا کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔ زبان کی اس لغزش کی وجہ سے مفہوم تبدیل ہوگیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ الیکشن میں روس کی مداخلت کا انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ شفاف طور پر عوام کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بعدازاں ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات نیٹو کے اجلاس سے زیادہ اچھی رہی، لیکن میڈیا نے اس ملاقات کو غلط رنگ میں پیش کیا، جعلی میڈیا پاگل پن پر مبنی خبریں نشر کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…