الدمام(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں ہوابازی کی تربیت دینے والے ایک ادارے نے خواتین کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے اور وہاں پہلی مرتبہ سعودی خواتین پائیلٹوں کو طیارے اڑانے کی تربیت دی جائے گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی کی مشرقی شہر الدمام میں واقع شاخ میں سیکڑوں خواتین نے ہوابازی کی تربیت کے
لیے اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔توقع ہے کہ ستمبر کے اوائل میں اس ادارے میں ان کی تربیت کا آغاز ہوجائے گا۔ایک سول پائیلٹ بننے کی خواہاں خاتون دلال یشار کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ بیرون ملک شہری ہوابازی کی تربیت کے لیے جانے کے عادی ہوچکے تھے لیکن بیرون ملک خواتین کے لیے شہری ہوابازی کی تربیت مردوں کی بہ نسبت بہت مشکل تھی۔