جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بلوائیوں کے ہاتھوں کئی قتل،بھارتی سپریم کورٹ کا مودی حکومت کو قانون سازی کا حکم

datetime 18  جولائی  2018 |

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم مودی کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک میں بلوائیوں کے ہاتھوں بار بار قتل کے واقعات کے خلاف نئی قانون سازی کرے۔ بھارت میں اس سال اب تک ایسے واقعات میں بائیس افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں عام شہریوں کے قتل کے یہ قریب دو درجن واقعات ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت رونما ہوئے جب مقامی باشندوں کے مشتعل گروہوں نے کسی نہ کسی شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا۔ان واقعات کی وجہ اکثر سوشل میڈیا پر پھیلنے

والی ایسی افواہیں بنیں کہ مثال کے طور پر کسی شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والے مجرموں کے گروہ سرگرم تھے یا پھر کسی ضلع میں ایسے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان جگہ جگہ گھوم رہے تھے، جو مبینہ طور پر بچیوں اور عورتوں کو اغوا کر کے انہیں جسم فروشی کروانے والے گروہوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے تھے۔لیکن اکثر واقعات میں ایسے عوامی دعوے سوشل میڈیا پر محض افواہیں ہی ثابت ہوئے تھے، تاہم ان افواہوں کے بعد بظاہر اپنے بچوں اور خواتین کی سلامتی کی وجہ سے تشویش کا شکار ہو جانے والے مشتعل شہریوں کے گروہ اب تک 22 افراد کو قتل کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…