بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا،ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی جبکہ پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ممکن ہوسکے گی۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے چین کی معروف یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بلٹ اینڈر وڈ کے تحت مختلف منصوبوں کو کامیابی کیساتھ کام مکمل کیا گیا ،سی پیک کے بعد پاکستان معیشت پر ماہرین کی گہری نظر ہے پاکستانی معیشت کو وسائل کی ضرورت ہے اور یہ وسائل پاکستانی معیشت کو حاصل ہورہے ہیں۔ ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا۔