واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ کی جانب سے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا
گیا ہے کہ ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جبکہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔