پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی شہزادے کا روپ دھار کر کروڑوں روپے لوٹنے والا گرفتار

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میامی(انٹرنیشنل ڈیسک) ایک امریکی دھوکے باز نے سعودی شہزادے کا روپ دھارکر دنیا بھر کے سادہ لوح تاجروں سے کروڑوں روپے سرمایہ کاری کے نام پر بٹورے اور دوسال بعد دھرلیا گیا، اس نے ایک تقریب میں مزے سے خنزیر کا گوشت کھایا اور اسی شک کی بنا پر پکڑا گیا۔اس نوسرباز کا نام اینتھونی جائنیک ہے جو پیدا تو کولمبیا میں ہوا لیکن بعد میں مشی گن کے ایک خاندان نے اسے گود لیا تھا۔

2015ء میں اس نے فراڈ کے تحت ایک جعلی سرمایہ کار کمپنی بنائی جس کا نام مرڈن ولیمز انٹرنیشنل رکھا گیا جو پوری دنیا میں سرمایہ کاری کرتی تھی۔ اگلے دو سال تک اس نے خود کو سعودی شہزادہ قرار دیا اور دنیا بھر کے 26 سرمایہ کاروں سے 80 لاکھ ڈالر یا پاکستانی 85 کروڑ روپے اینٹھے۔ اس نے جعلی ڈپلومیٹک لائسنس والی پلیٹ اور اپنے گھر پر سلطان کے نام کی تختیاں لگوارکھی تھیں۔ اس طرح لوگ اسے اصلی شہزادہ سمجھنے لگے۔اس کے بعد اینتھونی نے قیمتی گاڑیاں خریدیں اور اپنی کلائی پر مہنگی گھڑیاں پہننے کے بعد ایک جزیرے پر شاندار گھرلیا۔ وہ اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا لیکن اپنا چہرہ کم کم دکھاتا تھا تاہم کچھ تصاویر میں وہ واقعی عرب باشندہ نظر آرہا تھا۔ اس نے خود کو سعودیہ عرب کے شاہی خاندان کا ایک فرد بتایا تھا۔ وہ پرائیویٹ جیٹ میں بھی پرواز کرتا اور اس کی تصاویر پوسٹ کرتا رہتا تھا۔یہ معاملہ چلتا رہا لیکن میامی کے ایک رئیل اسٹیٹ تاجر جیفری سوفر نے اسے کھانے پر بلایا جہاں اینتھونی نے خنزیر کا گوشت کھایا جس پر گوشت کے جانور کے متعلق واضح تحریر موجود تھی۔ جیفری جانتا تھا کہ مسلمان سؤر کا گوشت نہیں کھاتا۔ اس کے بعد اس نے ذاتی سراغرسانوں کو اینتھونی کی جاسوسی پر لگایا اور یوں اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔نومبر 2017ء میں جیفری کے کہنے پر اینتھونی گرفتار ہوا اور تفتیش پر اس کے سارے جعلی کاغذات برآمد کرلیے گئے۔ اس پر چوری، فراڈ، دھوکے اور جعل سازی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں اب یہ شخص فلوریڈا میں قید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…