واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کے نفاذ میں اس لیے مدد کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے
قبل کہا کہ ایران کے لیے مالی معاونت کا سلسلہ پراکسی جنگ اور دہشت گردی کے فروغ کے تناظر میں ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ مائیک پومپیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دو روزہ سربراہ اجلاس میں شریک تھے۔