مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی صدر رؤف ریفلین نے یہودی قومیت سے متعلق قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جائے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر نے کہا کہ یہودی قومیت کے قانون سے دنیا بھر میں یہودی ہی سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔صدر ریفیلین کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی قومیت سے متعلق قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں۔
اور بعض نکات کو ختم کیا جائے کیونکہ اسرائیل میں یہودیوں کو غیرمعمولی مراعات دینے کے نتیجے میں دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی ایسے قوانین وضع کیے جاسکتے ہیں جو دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے لیے ہوں گے اور ان ملکوں میں رہنے والے یہودیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی پر زور دیاکہ وہ کنیسٹ میں پیش کردہ بل پر رائے شماری نہ کرے۔