نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ایک اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اساتذہ اور ہم جماعت لڑکے 6 ماہ تک بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔پولیس کے مطابق مشرقی بہار سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے 19 افراد 6 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں 3 اساتذہ اور 16 ہم جماعت لڑکے شامل ہیں۔ایکما پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر انوج کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی سے پہلی مرتبہ تین سے چار لڑکوں نے زیادتی کی لیکن جوں ہی اس واقعہ کی خبر اس کے ہم جماعت لڑکوں کو ملی تو انہوں نے اسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔متاثرہ لڑکی نے 6
جولائی کو پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اوراسکول پرنسپل، دو اساتذہ اور چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ریاست بہار کے ڈسٹرکٹ سارن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وجے کمار ورما کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور دیگر لڑکوں کی گرفتاری کیلئے عدالت سے وارنٹ لیں گے ٗکمار کے مطابق ملزمان واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔پرتشدد زیادتی کے واقعات اور نوجوان خواتین کے قتل سے بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور سماجی کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان معاملات پر کچھ کرے۔