جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں برمی اژدہا

datetime 13  جولائی  2018 |

فلوریڈا (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے اپنے مگر مچھوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اب اس دلدل کے ماحولیاتی نظام کو ایک انتہائی بڑی رینگنے والی مخلوق سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔فلوریڈا کے گھاس والے یا گیاہی دلدلی علاقوں میں مگرمچھوں کے ساتھ ساتھ انتہائی بڑی جسامت کے اژدہا پھیلتے جا رہے ہیں۔ اژدہاؤں کی یہ قسم بنیادی طور پر جنوبی اور

جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے۔ 1970 کی دہائی میں اس اژدہا کو اس دلدلی علاقے میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ایسا خیال کیا گیا ہے کہ جانوروں کے کسی غیر ذمہ دار شوقین شخص نے ان اژدہاؤں کے ایک جوڑے کو اس دلدلی علاقے میں چھوڑ دیا تھا۔ اْس کے بعد اِن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محتاط اندازوں کے مطابق اس وقت فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں برمی اژدہاؤں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوہز کر چکی ہے۔اس کی تعداد کے بڑھنے کی وجہ اس علاقے میں پائے جانے والی دوسری جنگلی حیات بھی ہے۔ ان میں لومڑی، دلدلی خرگرش، پرندے، پشم دار راکون یا خرسک وغیرہ خاص طور پر شامل ہیں۔ برمی اڑدہا ایک بڑے جثے کا سانپ ہے اور اس کی لمبائی سات میٹر یا تیئیس فٹ تک ہوتی ہے اس کا وزن ایک سو تیرہ کلوگرام یااڑھائی سو پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔اس کی افزائش کی بنیادی وجہ گھاس والی دلدل میں موجود دفاع سے محروم یہی جانور ہیں اور اِس باعث اژدہاؤں کی نسل بھی بہت تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے جو مجموعی ایکوسسٹم کو خراب کر رہی ہے۔ جنوبی فلوریڈا کے دلدلی علاقے کی جنگلی حیات اور واٹر منیجمنٹ شعبے SFWMD سے تعلق رکھنے والے ریسرچر مائیکل کرک لینڈ کا کہنا ہے کہ گیاہی دلدلی علاقے میں پوستینی جانوروں کی تعداد میں ننانوے فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…