ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زائرین مسجد نبوی کیلئے 4 پیدل زمین دوز راستے تیارکرلیے گئے

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)مدینہ منورہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے چار زمین دوز سرنگیں (انڈر پاس) تیار کیے ہیں۔مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کے لیے یہ نئی سہولت مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی مساعی کا نتیجہ ہے۔

پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف میں چار الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی سیڑھیاں اور عام سیڑھیاں بھی تیار کی گئی ہیں جن سے گزر کر مسجد نبوی کے شمالی سمت تک بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ ان پیدل راستوں کی تیاری سے جہاں زائرین کو مسجد نبوی تک براہ راست رسائی کی سہولت ملے گی وہیں مسجد کے گرد مرکزی مقام تک گاڑیوں کے رش سے بھی بچا جاسکے گا۔مسجد نبوی تک پیدل رسائی کے لیے تیار کردہ ان چاروں زمین دوز راستوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن کا بندوبست ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات، روشنی، ہدایات کے لیے بہترین ساؤنڈ سسٹم، شہریوں کی محفوظ نقل وحرکت کے لیے مانیٹرنگ کیمرے اور جگہ جگہ شہریوں کی ضروری رہ نمائی کے لیے اسکرینیں نصب ہیں۔یہ چاروں زمین دوز راستے مسجد نبوی کے قریب واقع کالونیوں سے مربوط ہیں۔ السلام ٹنل مسجد نبوی کے جنوب مغرب میں، العوالی جنوب مشرق کی سمت اور دو نئی سرنگیں مسجد کے شمالی مرکزی علاقے سے ملانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…