جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

72گھنٹوں میں 341 حوثی باغی ہلاک کردئیے گئے،عرب اتحاد

datetime 8  جولائی  2018 |

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ تین روز سے یمن میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف محاذوں پر 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کے فوجی مواصلاتی نظام

اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلائے جانے والے ٹیکنالوجی کے جدید آلات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔عرب اتحاد نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کو اپنے پاس اس طرح کے جدید اور اعلیٰ معیار کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس نے وضاحت نے کی ہے کہ اس نے جس ہدف کو نشانہ بنایا ہے ، وہ ایک فوجی تنصیب تھی اور اس امر کی خفیہ کارروائیوں اور استعمال کیے گئے جوابی فوجی ہتھیاروں سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…