ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،51افراد ہلاک اور 50سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کا م میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدیدبارشوں کی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث
پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کا م میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔