اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران شام میں امن مساعی کو سبوتاژ کررہا ہے،عالمی اتحاد

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک )شام اور عراق میں داعش کی سرکوبی کے لیے سرگرم عالمی عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ عالمی فوجیں دونوں عرب ملکوں میں داعش کی مکمل شکست تک وہاں موجود رہیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش عالمی فوجی اتحاد کے چیف آپریشنز جنزل جیمز جیراڈ نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی فوجیں شام میں سیاسی عمل کی تکمیل تک موجود رہیں گی۔

تاکہ داعش اور دیگر دہشت گرد دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔عالمی عسکری اتحاد کے عہدیدار نے شام میں ایرانی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور الزام عاید کیا کہ ایران شام میں دیر پا امن کی کوششوں کو سبو تاڑ کررہا ہے۔جنرل جیراڈ کاکہنا تھا کہ شام میں ایران کا کردار مثبت نہیں۔ تہران شام میں استحکام کے بجائے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ عالمی برادری کو شام میں ایران کے منفی کردار اور دہشت گرد ملیشیاؤں کی معاونت کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔جنرل جیمز جیراڈ نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروپوں کو کچلنے تک امن قائم نہیں ہوسکتا مگر ایران وہاں پر تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایران شام میں امن وامان کی کوششوں کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔عالمی عسکری اتحاد کے عہدیدار نے کہا کہ شام کے بہت سے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کو شکست دی ہے مگر عالمی فوجیں اس وقت تک شام میں موجود رہیں گی جب تک داعش کومکمل طورپر ختم نہیں کردیا جاتا۔ داعش کے زیرتسلط شام کے دیگر شہروں کو بھی آزاد کرانے کے لیے آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہ خوبی جانتے ہیں کہ شام میں داعش کیخلاف جاری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…