اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد نواز شریف پر بھی سنگین ترین الزامات عائد کر دیے، سابق وزیراعظم کے بارے میں وہ کچھ کہہ ڈالا کہ ن لیگ کو چاہنے والوں کو آگ ہی لگا دی

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو دی گئی سزا کے حوالے سے کہنا ہے سزا بہت ہی منصفانہ دی گئی ہے۔ عائشہ گلالئی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو

انتہائی منصفانہ سزا دے کر آخر کار پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا کیونکہ پاکستان کی موت کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں، عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذمہ داروں کو سزا دی گئی جس پر وہ نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نواز شریف کو کباڑی کہتی ہیں کیونکہ اس شخص نے ریلوے لائنوں سمیت پورے ملک کا سکریپ اٹھایا اور اس کو اتفاق فاؤنڈری کی بھٹیوں میں ڈالا جس سے ان کا کاروبار اتنا پھیل گیا، عائشہ گلالئی نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف واحد کباڑی ہے جو ارب پتی ہے حالانکہ باقی کباڑیوں کو تو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے ملتی ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ قوم کے ساتھ ہونے والے ظلم کا حساب کسی حد تک ہو گیا ہے باقی کا جواب قوم پچیس جولائی کو دے گی اور ظلم کا حساب لے گی، عائشہ گلالئی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کبھی بھی ووٹ نہ دیں کیونکہ ووٹ دینے کے بعد اگر آپ پرپھر ظلم ہوا تو اس کے ذمہ دار آپ ہی ہوں گے۔ تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو دی گئی سزا کے حوالے سے کہنا ہے سزا بہت ہی منصفانہ دی گئی ہے۔ عائشہ گلالئی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو انتہائی منصفانہ سزا دے کر آخر کار پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا کیونکہ پاکستان کی موت کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…