جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں،عمران خان نے ن لیگ کے لوگوں کو ’’خاص پیغام‘‘ دے دیا

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی ٗ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی ٗنوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں ٗ (ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے ٗ

ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔ ہفتہ کو علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی، اس کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہیں، ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے ، (ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں، گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔قبل ازیں درگاہ گولڑہ شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے 21 سال کھیل کے میدانوں میں گزرے مجھے پتہ ہے کہ میچ جیتنے پر لوگ پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور ہارنے پر انڈے مارتے ہیں

لیکن میرا اصول ہے کہ جیت پر اپنے پاؤں زمین سے نہ اٹھنے دو کیوں کہ ہار جیت عارضی اور باقی رہ جانے والی ذات اللہ کی ہے، جو اللہ کے حکم پر عمل نہیں کرتا اس کو ذلت اٹھانی پڑتی ہے اللہ کے حکم پر چلیں، سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں پاکستان پر قرضہ 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا، کرپشن اور چوری نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جارہا ہے، سابق وزیرِ اعظم کو 30 ہزار کروڑ روپے کا حساب دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…