جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے نوازشریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

datetime 7  جولائی  2018 |

لندن(این این آئی) بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ شریف خاندان لندن میں کرپشن سے بنائی گئی جائیداد کواستعمال نہ کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی برطانیہ میں موجود۔

نمائندہ ریچل ڈیویس نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا میں لندن کی جن جائیدادوں کا تذکرہ ہے، ان جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ شریف خاندان لندن میں کرپشن سے بنائی گئی جائیداد کواستعمال نہ کرسکے۔تنظیم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکام برطانیہ میں ناجائز ذرائع سے بنائی گئی شریف خاندان کی دیگر ممکنہ جائیدادوں کاپتہ چلانے کی کوشش بھی کریں گے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ اہم ٹیسٹ کیس ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔تنظیم نے اس سلسلے میں برطانیہ میں ہونے والی اس قانون سازی کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ جس میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ برطانیہ میں جائیداد خریدتے وقت اصل مالکان کانام ظاہر کرنا ہوگا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو لندن میں محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ لندن میں جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں، تو ضبطگی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…