بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ پورا ٹبر چور ہے ‘‘ مریم نواز کے سب سے بڑے مخالف کا جشن مٹھائیاں تقسیم کیں،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے127سے مریم نواز کے مد مقابل امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کی بنیاد رکھنے والے طاقتور خاندان کیخلاف فیصلہ پی ٹی آئی کی انتھک اور لازوال جدوجہد کا نتیجہ ہے،خواہش تھی مریم نواز عدالتی فیصلے سے قبل عوام کی جے آئی ٹی کا سامنا کرتیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ کارکنوں نے فیصلے کی خوشی میں بھرپور جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کا خون چوسنے والوں کی پکڑ ہونے پر عوام شکرانے کے نوافل ادا کر رہے ہیں اور اب حقیقی معنوں میں ملک کی تقدیر بدلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ پاکستان اور پسے ہوئے طبقات کے سنہری مستقبل کی نوید ہے اور 25جولائی کو ہونے والے انتخابات سے دو نہیں ایک پاکستان کی بنیاد پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ پورا ٹبر چور ہے اور قوم لوٹی ہوئی پائی پائی وصول ہونے تک ان کا پیچھا کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے127سے مریم نواز کے مد مقابل امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کی بنیاد رکھنے والے طاقتور خاندان کیخلاف فیصلہ پی ٹی آئی کی انتھک اور لازوال جدوجہد کا نتیجہ ہے،خواہش تھی مریم نواز عدالتی فیصلے سے قبل عوام کی جے آئی ٹی کا سامنا کرتیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…