منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا؟ بڑے مخالف شاہ محمود قریشی بول پڑے ،حیرت انگیز اعتراف،دلچسپ صورتحال

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر آج کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن )الیکشن کا بائیکاٹ کرتی ہے تو شوق سے کریں ٗ(ن )لیگ ایسا فیصلہ کرکے جمہوریت کشی کریگی ٗ نوازشریف الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے،

نوازشریف کا بیاینہ اور ہے اور شہباز شریف کا بیاینہ اور ہے۔ نوازشریف سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کر چکے ہیں اور خود شہبازشریف کو پارٹی کی صدارت سونپی ہے ٗاس لئے نواز شریف الیکشن کے بائیکاٹ کی غلطی نہیں کریں گے یہ گیڈڑ بھکیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دکھائی ہی نہیں دے رہی، پنجاب کے 141 حلقوں میں سے 104 حلقوں میں تیر نہیں چلے گا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ٗبلاول محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہے ٗ میں نے محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ کام کیا ہے اور ان سے اچھی رفاقت رہی ہے۔ بلاول بھٹو کو آصف زردای سے پیچھا چھڑانا چاہیے جب تک وہ سیاست میں آصف زرداری کے زیر سایہ رہیں گے کوئی سیاسی فیصلہ نہیں کر سکیں گے۔مخدوم شاہ محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کا جو حال کیا ہے اس پر انہیں ووٹ نہیں پڑنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی ہے۔ جاوہد ہاشمی منجھے ہوئے سیاست دان ہیں ہم نے اکھٹے کام بھی کیا ہے اور سیاسی مخالف بھی رہے ہیں ٗ مخدوم جاوید ہاشمی کا سیاست میں ایک بڑا نام ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اپنا اکنامک پلان ہے، ہمیں ملکی خزانے سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں سے لوٹا ہوا مال واپس لینا ہو گا اور جس نے بھی قرضے معاف کرائے ہیں وہ بھی واپس لے کر اپنی اکانومی کو مضبوط بنانا ہے،  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو بھی کرپٹ ہو گا اسے ہم فارغ کر دینگے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ابھی تحریک انصاف کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر مخدوم شاہ محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )سے اتحاد نہیں کریں گے بلکہ عوام کے فیصلے کو قبول کریں گے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سے توقع ہے کہ وہ صاف شفاف اور غیر جانبدرانہ الیکشن کرائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…