ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پی سی بی اگلے ورلڈ کپ پر توجہ دے، عبدالقادر

datetime 6  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ گرین شرٹس کو کم درجے کی ٹیموں کے ساتھ کھلانے کے بجائے ورلڈ کپ2019پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ہے اور ہمیں ابھی سے اپنے کھلاڑیوں کو وہاں کی پچز اور کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا چاہیے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو زیادہ فائدہ اس لیے نہیں ہوگا کیونکہ زمبابوے عالمی رینکنگ میں بہت پیچھے ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان کے مقابلے میں ناتجربہ کار ہے۔1977سے 1993تک 67ٹیسٹ اور 104ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی تکنیکس میں بہتری لانے کیلیے گرین شرٹس کو دنیا کی بڑی اور مضبوط ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم جب کسی بھی ٹیم کیخلاف میچ جیتے تو پذیرائی ہوتی ہے تاہم مجموعی طور پر اس فتح کا گرین شرٹس کو خاص فائدہ نہیں ہوتا، ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی اے ٹیم تشکیل دے جس میں سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکے، مثال کے طور پر انٹرنیشنل میچز کے دوران کوئی کھلاڑی زخمی ہو جاتا ہے تو کھلاڑی کی یہ کمی اے ٹیم سے پوری کی جاسکتی ہے۔عبدالقادر کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بھی آغاز کرے جس میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کر کے ان کی ماہر کوچز کی نگرانی میں کوچنگ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…