جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سابق امریکی فٹ بالر کو چین میں چار سال قید کی سزا

datetime 5  جولائی  2018 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک چینی عدالت نے امریکہ کے سابق فٹ بال کھلاڑی کو چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ کھلاڑی پر الزام ہے کہ وہ ایک نائٹ کلب میں ایک چینی سے لڑپڑا تھا جس نے اسے چین میں رہتے ہوئے چینی قوانین کا احترام کرنے کے بارے میں کہا تھا،وینڈل براؤن کو ستمبر 2016میں گرفتار کیا گیا تھا اس پر الزام تھا کہ وہ جنوب مغربی چین کی چانگ کینگ میونسپلٹی میں ایک چینی سے لڑ پڑا تھا جس نے اسے چینی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی،دریں اثناء چھنگ دو کے۔

امریکی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کا قریب سے جائزہ لیں گے اور وہ چینی بیوروسے ملاقات کرینگے،تاکہ قیدی کے ساتھ چینی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔گلوبل ٹائمز نے بدھ کے روز اس کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جب امریکی سابق فٹ بالر نے لڑائی جھگڑا کیا تو نائٹ کلب میں موجود بعض افراد نے اس پر بوتلیں پھنکی تھیں ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ براؤن نے حملہ کر کے اس کی آنکھ زخمی کر دی تھی۔رائٹر کے مطابق امریکی حکام چین کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…