پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنیکی درخواست دائر ، کتنے دن فیصلہ محفوظ رکھوانا چاہتے ہیں جبکہ انکی پارٹی اس حوالے سے کیا چاہتی ہے؟حیران کن صورتحال، بڑی خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 5  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ 7روز کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ 7روز کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نواز شریف کے وکلا کی ٹیم نے

درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لف کیا گیا ہے۔ درخواست میںمؤقف اختیار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز شدید علیل اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، چونکہ بیگم کلثوم نواز علیل ہیں اس لیے ہم ان کی عیادت کیلئے لندن میں موجود ہیں ۔ پاکستان آکر پیش ہونے کیلئے کچھ وقت چاہیے ، ہم فیصلہ خود سننا چاہتے ہیں اس لیے فیصلہ 7 دن کیلئےمؤخر کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب عدالت بھی نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ 25جولائی تک موخر کرے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیب کا 25جولائی تک تمام سیاسی لوگوں کے خلاف مقدمات کو موخر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔نواز شریف کی جانب سے اپنی غیر موجودگی میں احتساب عدالت کو اپنا 6جولائی کا فیصلہ موخر کرنے کا مطالبہ جائز ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب عدالت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ محمد نواز شریف کا فیصلہ 25جولائی تک موخر کرے کیونکہ محمد نوازشریف کا احتساب عدالت سے فیصلہ پاکستان کی سیاست اور الیکشن کے صاف شفاف، غیر جانبدار، اصولوں سے انحراف ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت جمہوری روایت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے درخواست پر ضرور غور کرے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…