منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

15-10دن کو بھول جائیں۔۔۔موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کب تک معطل رہے گااور 100کے کارڈ پر پورا بیلنس کب تک ملتا رہیگا چیف جسٹس نے موبائل صارفین کو شاندار تحفہ دیدیا، عوام میں خوشی کی لہر

datetime 5  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عید سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کارڈز ٹیکس معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ٹیکسز معطل کر دئیے تھے جس کے بعد صارفین کو اب تک 100روپے کے کارڈ پرپورا 100روپے کا ہی بیلنس مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 100روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38روپے وصول کئے جاتے تھے جن کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی

قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر سروس چارجز ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کو معطل کر تے ہوئے کہا کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ایک جامع پالیسی بنائی جائے۔ اس خبر کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ موبائل صارفین کو یہ ریلیف صرف 15 دنوں کے لیے ہی دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، میڈیا ذرائع کے مطابق اس معاملے پر جامع پالیسی مرتب ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے تاحکم ثانی موبائل صارفین کو یہ ریلیف ملتا رہے گا اور موبائل کارڈز پر عائد تمام ٹیکسز معطل رہیں گے۔اس بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے حکم میں موبائل فون کارڈز پر عائد چند ٹیکسز معطل جبکہ چند کو لاگو کیا جائے گا لیکن فی الوقت اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس 10 دن کے لیے معطل نہیں کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کا اطلاق تاحکم ثانی معطل رہے گا۔سماعت میں چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رپورٹ طلب کر کے کیس کی مزید سماعت کو اتوار تک ملتوی کر دیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…