مکان بنانا بس میں نہیں تو ’’بس‘‘ میں ہی مکان سہی ! اسرائیل ایک قابض ریاست ہے‘ اس نے فلسطینی سر زمین پر ناجائز قبضہ جما کر پوری ایک ریاست قائم کر رکھی ہے اوراسرائیلی حکومت شاید دنیا کی واحد حکومت ہے کہ زمین پر ناجائز قبضہ جس کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس ’’بد معاشی‘‘ کے باوجود اسرائیل میں مکانات کی تعمیر اور اراضی کا حصول ایک مشکل ترین مرحلہ ہے۔ اسرائیل میں بسنے والی دو سہیلیوں نے اس مسئلے کا حل کچھ یوں نکالا کہ ایک پرانی ٹرانسپورٹ بس ہی کو گھر میں تبدیل کر ڈالا۔ تالی سہول پیشے کے اعتبار سے سائیکو تھیراپسٹ ہیں اور ہاگت موایوسکی واٹر ٹریٹمنٹ اسپیشلسٹ، ان دونوں کے بچے ساتھ ساتھ کھیلا کرتے تھے
مزید پڑھیے:پاکستانی شادی کے بارے میں زیادہ فکر مند رہتے ہیں
















































