منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

نہ بجلی ہے نہ پانی ہے ، ووٹ مانگتے آپ کو شرم نہیں آتی؟ نوجوان نے ووٹ مانگنے کیلئے آنیوالے ن لیگی رہنما سردار اویس لغاری کی تاریخی بے عزتی کر ڈالی

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نہ یہاں سکول ہے، نہ بجلی ہے ، نہ پانی ہے، ووٹ مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی، نوجوان ووٹرز نے ووٹ مانگنے والے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کو کھری کھری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوتے ہی انتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں اور ووٹرز کو قائل اور متاثر کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

اسی دوران ووٹرز کی جانب سے کئی انتخابی امیدواروں کو کھری کھری بھی سنائی گئی ہیں اور جمال لغاری، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، سکندر بوسن سمیت متعدد رہنما عوامی غیض و غضب کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اسی دوران ڈیرہ غازی خان سے خبر ہے کہ سابق صدر مملکت فاروق لغاری کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری جب ووٹ مانگنے کیلئے آئے تو ایک نوجوان ووٹرز نے ان کو کھری کھری سنا دی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اویس لغاری اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں قبائلی علاقہ بواٹہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے پی ٹی آئی زند ہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔جلال نامی ایک نوجوان نے اویس لغاری کو ووٹ مانگنے سے پہلے ہی کھری کھری سنا دیں۔اور کہا کہ ہمارے علاقے میں نہ سکول ہے، نہ بجلی ہے ، نہ پانی ہے،ہم پچھلے پچاس سال سے مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔ہمارے بچے ہم سے پانی اور سکول کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ہم آج بھی صدیوں پرانے دور جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔آپ نے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک ہمیں نہیں پوچھا۔اب پھر ووٹ مانگتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی۔جس کے بعد اویس لغاری کسی بات کا جواب دئیے بغیر واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ ووٹرز کی جانب سے جمال لغاری سے شروع ہونیوالا یہ سلسلہ کئی دیگر سیاستدانوں سے ہوتا ہوا ہے اب اویس لغاری تک جا پہنچا ہے اور یہ کب تک تھمتا ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…