منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

کس نے بیرون ملک دولت کے ڈھیر لگا رکھے ہیں؟ کتنی آف شور کمپنیاں اور کتنے اثاثے ہیں، چیف جسٹس نے پاکستان کے سابق آرمی چیف کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کیس کی سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم ، آصف زرداری اور پرویز مشرف کو بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم، تین روز کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او سے

فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ آصف زرداری اورملک قیوم کے وکلاکہاں ہیں ،انہیں آنے دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویزمشرف، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور آصف زرداری کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تمام فریقین بیرون ممالک جائیداد،اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہرکریں اور اگر کسی کی آف شورکمپنی ہے تووہ بھی ظاہرکریں۔پرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں انہیں درخواست کی کاپی ارسال کر دی ہے، جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ 2 ہفتے کی مہلت دے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ،دو ہفتے کا وقت زیادہ ہو جائے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ آصف زرداری اورملک قیوم کے وکلاکہاں ہیں ،انہیں آنے دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویزمشرف، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم اور آصف زرداری کے بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تمام فریقین بیرون ممالک جائیداد،اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہرکریں اور اگر کسی کی آف شورکمپنی ہے تووہ بھی ظاہرکریں۔سپریم کورٹ نے فریقین کوآئندہ سماعت تک بیان حلفی جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…