منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل پاکستان کا خسارہ 2ارب ڈالرسالانہ تھا اورپچھلے دو ماہ سے ہمارا خسارہ کتنے ارب ڈالر ماہانہ ہوگیا ؟تحر یک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل پاکستان کا خسارہ 2ارب ڈالرسال کا تھا‘ پچھلے پانچ سالوں میں ہماری معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی طرف چلی گئی ہے‘ پچھلے دو ماہ سے ہمارا خسارہ 2ارب ڈالر ماہانہ ہوگیا ہے‘حکومت میں آئے تو نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرینگے۔

منگل کو اسد عمر نے پی ٹی آئی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان دنیا میں نوجوان آبادی کے اعتبار سے بڑا ملک ہے سروے کے مطابق ہر سال بیس لاکھ نوجوان جاب مارکیٹ میں آتے ہیں۔ آئین کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف نوکری بلکہ ایسے مواقع فراہم کرے جس سے نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ پاکستان بیرونی قرضوں کے دباؤ میں آگیا ہے پچھلے پانچ سال میں ہماری معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی طرف چلی گئی ہے۔ پاکستان میں برآمدات کی نسبت درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل پاکستان کا خسارہ 2ارب ڈالرسال کا تھا آج صورتحال یہاں پہنچ چکی ہے کہ پچھلے دو ماہ سے ماہانہ خسارہ دو ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ سوا لاکھ کے قریب نوجوان پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں کام کررہے ہیں ہماری کوشش یہ ہوگی اگلے پانچ سالوں میں اس تعداد کو دس لاکھ تک لایا جائے۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو اور بہتر بنانا ہوگا۔ کرپشن کا پیسہ عوام کی جیبوں سے نکلتا ہے ملکی تعلیمی نظام عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا ہمیں سکول کی سطح پر بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ نگران حکومت بیل آؤٹ پیکج کی تلاش میں لگی ہے حکومت میں آئے تو نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کریں گے معاشی بحران سے بچنے کا واحد حل برآمدات بڑھانا ہے۔ )



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…