منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،بلاول زرداری بھی نوازشریف کے نقش قدم پر چل پڑے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بلاول بھٹو نے مخلوط حکومت کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا جی ڈی اے اتحاد کٹھ پتلی الائنس ہے، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، کراچی کو کراچی ہی بناؤں گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،لیاری اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،

امیدواروں کو دبا ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کی طاقت اور پارٹی امیدواروں کی وفاداری پریقین رکھتا ہوں، وفاداریاں تبدیل کرانے والے کٹھ پتلیاں لانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو اس سے غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا ؟ جی ڈی اے کا الائنس کٹھ پتلی الائنس ہے، دبا کے تحت پنجاب اور سندھ سے لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بی بی کے بیٹے کو آسان راستہ نہیں دیا جائے گا، کچھ لوگ یہاں جمہوریت نہیں چاہتے، انکی یہ کوشش جاری رہے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا لیاری میں بھی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جی ڈی اے کی طرح ہر انتخابات میں الائنس بنتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں، سندھ کی تاریخ میں کسی اور وزیراعلی نے اتنا کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ الیکشن میں بھی 10 پارٹی اتحاد بنا تھا، ہم الیکشن شکست یا جیت نہیں، نظریے کیلئے لڑتے ہیں، کراچی پر راج کرنے والوں کا کردار سامنے آگیا ہے، کراچی میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرنے اور دھمکیوں کے بارے میں الزامات لگاچکے ہیں۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…