بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی محبتوں کا حق ادا کر دیا اقتدار میں آکر ہر سال کتنے لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینگے تحریک انصاف ایسا شاندار منصوبہ سامنے لے آئی کہ مخالفین حیران رہ گئے

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل پاکستان کا خسارہ 2ارب ڈالرسال کا تھا‘ پچھلے پانچ سالوں میں ہماری معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی طرف چلی گئی ہے‘ پچھلے دو ماہ سے ہمارا خسارہ 2ارب ڈالر ماہانہ ہوگیا ہے‘ حکومت میں آئے تو نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرینگے۔ منگل کو اسد عمر نے پی ٹی آئی ڈیجیٹل پالیسی

کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں نوجوان آبادی کے اعتبار سے بڑا ملک ہے سروے کے مطابق ہر سال بیس لاکھ نوجوان جاب مارکیٹ میں آتے ہیں۔ آئین کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف نوکری بلکہ ایسے مواقع فراہم کرے جس سے نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ پاکستان بیرونی قرضوں کے دبائو میں آگیا ہے پچھلے پانچ سال میں ہماری معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی طرف چلی گئی ہے۔ پاکستان میں برآمدات کی نسبت درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل پاکستان کا خسارہ 2ارب ڈالرسال کا تھا آج صورتحال یہاں پہنچ چکی ہے کہ پچھلے دو ماہ سے ماہانہ خسارہ دو ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ سوا لاکھ کے قریب نوجوان پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں کام کررہے ہیں ہماری کوشش یہ ہوگی اگلے پانچ سالوں میں اس تعداد کو دس لاکھ تک لایا جائے۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو اور بہتر بنانا ہوگا۔ کرپشن کا پیسہ عوام کی جیبوں سے نکلتا ہے ملکی تعلیمی نظام عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا ہمیں سکول کی سطح پر بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ نگران حکومت بیل آئوٹ پیکج کی تلاش میں لگی ہے حکومت میں آئے تو نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کریں گے معاشی بحران سے بچنے کا واحد حل برآمدات بڑھانا ہے۔دریں اثنا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جو کسی شے کے لئے کھڑا نہیں ہوتا اسے ہر چیز کے لئے گرنا پڑتا ہے‘

آئی ٹی پالیسی کے تحت گھر بیٹھی خواتین فائدہ حاصل کرسکیں گی۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آئی ٹی پالیسی کے تحت گھر بیٹھی خواتین فائدہ حاصل کرسکیں گی۔ کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل پالیسی ضروری ہے۔ جو کسی شے کے لئے کھڑا نہیں ہوتا اسے ہر چیز کے لئے گرنا پڑتا ہے۔ ووٹ نہ ڈالنے والوں کے لئے میلکم ایکس کی کہاوت میں بڑا پیغام ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…