منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

29سالہ بلاول بھٹو انتخابی مہم کے دوران ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئےکہ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، فوری طور پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یکم جولائی کو لیاری میں نکالی جانے والی ریلی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے علم میں نہیں تھی۔ نوٹس کے متن کے مطابق ریلی کی اطلاع اور اجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ٗ بلاول بھٹو زرداری کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ نوٹس کا جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سنگین کارروائی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری پہنچے جہاں بہار کالونی میں مشتعل افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور قافلے پر پتھراؤ بھی کیا جس پر انہیں فوری طور پر وہاں سے جانا پڑا۔واقعہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 13 مقامی اور 400 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ٗ مقدمے میں بلوا کرنے، ہنگامہ ا?رائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…