جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

خلائی مخلوق کے ناعاقبت لوگ پی ٹی آئی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور خلائی مخلوق پہ بھی تنقید کے نشتر برسائے۔رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ کیا پی پی 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار تنویر الحق نے لیگی امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی کے

حق میں دستبرداری کا اعلان کیا  اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ اور خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا اْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے کہ ٹکٹوں کا فیصلہ بھی کہیں اور سے ہوا ہے اور خلائی مخلوق کے چند ناعاقبت لوگ پی ٹی آئی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو بڑے اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ چیف آف آرمی سٹاف کو ایسے لوگوں کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے جو سیاسی سرگرمیوں اور ذاتی ایجنڈے پہ اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور چیف الیکشن کمیشن، آرمی چیف اور چیف جسٹس صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ شفاف الیکشن کروائیں کیونکہ پوری قوم ووٹ کی عزت مانگ رہی ہے صحافی کے سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ الیکشن کو روکنا خلائی مخلوق کے بس کی بات نہیں اْن کا مزید کہنا تھا کہ ناہلی اور نیب والے ڈراموں کو عوام ٹھکرا چکے ہیں کیونکہ وہ سیاست، جمہوریت اور ووٹ کو عزت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور خلائی مخلوق پہ بھی تنقید کے نشتر برسائے۔رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ کیا پی پی 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار تنویر الحق نے لیگی امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ اور خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…