منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

گیارہ سالہ بچی کی 41 سالہ انڈونیشی مرد سے شادی، عوام سراپا احتجاج بن گئے

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مسلمان ملک انڈونیشیا میں اکتالیس سالہ شخص کی گیارہ سالہ تھائی بچی کے ساتھ مبینہ شادی کی خبر نے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق گیارہ سالہ بچی کی پکی عمر کے شخص سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تنقید کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور شادی کو بچپن پر خون خوار بھیڑیے کا حملہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کے سرکاری قانون میں مذہبی عدالت کی اجازت سے دس سال سے کم عمر کے افراد کی شادی کی اجازت ہے۔تاہم دوسری عائلی اور امور نسواں کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ سرکاری طور پر ایسی کی شادی کی رجسٹریشن کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ تھائی لینڈ کی جنوبی سرحد پر گذشتہ ماہ پیش آیا تھا۔وزیراعظم عزیزی وان اسماعیل نے ایک بیان میں کہاکہ سرکاری حکام نے شادی والے گھر کا دورہ کیا اور بچی کی والدہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہم اس حوالے سے مزید اطلاعات کا انتظار کریں گے۔اطلاعات کے مطابق گیارہ سالہ بچی کی شادی ایک 41 سالہ شخص کے ساتھ کی گئی ہے۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اس نے عدالت کی اجازت کے بغیر شادی کی ہے تو کم سن سے شادی پر اس شخص کو چھ ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس خبر نے کہرام برپا کر رکھا ہے۔ سماجی کارکنوں نے کم سنی کی شادی سے متعلق سرکاری قانون میں ترمیم کرنے اور نو عمر افراد کی شادی کی اجازت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…