اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

طلال چودھری کی حلقہ این اے 102میں کامیابی کیلئے کوششیں جاری،اہم شخصیت کو منانے کیلئے باضابطہ معافی بھی مانگ لی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اوقاف آزاد امیدوارحلقہ این اے 102 محمد اکرم چودھری اپنے بھتیجے طلال چودھری کے حق میں الیکشن سے دستبردار ، طلال چودھری نے اپنے حقیقی چچا اکرم چودھری سے معافی مانگی ۔برادری کے سر پنچوں کی کوشش سے سیاسی رنجشیں ختم کرکے اکرم چودھری نے اپنے بھتیجے طلال چودھری کو گلے لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اوقاف محمد اکرم چودھری آزادامیدوار حلقہ این اے 102محمد اکرم چودھری اور طلال چودھری کے مابین جاری سیاسی خاندانی رنجش کو برادری کے سرپنچوں نے ختم کروا دیا۔ گزشتہ روز اکرم چودھری امیدوار حلقہ این اے 102نے سابق ناظم سیف الحسن چودھری، محمد ایوب نکسن، چودھری مسعود ساجد ، چودھری فیاض الحسن کونسلر،عظیم الحسن چودھری،باسط اشرف چودھری ، فہیم ارشد ، میاں ظفر اقبال ، طلال چودھری کے والدمحمد اشرف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برادری اور تاجر تنظیموں ، معززین علاقہ کی مشاورت سے حلقہ این اے 102سے نہ صرف اپنے بھتیجے طلال چودھری امیدوار این اے 102کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں بلکہ مل کر طلال چودھری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔ اکرم چودھری نے سیاسی رنجشیں ختم کرکے اپنے بھتیجے طلال چودھری کو گلے لگا لیا۔ طلال چودھری نے صلح کے دوران اپنے حقیقی چچا اکرم چودھری سے باضابطہ معافی مانگی اور کہا کہ سیاسی مخالفین کے لیے کھلا پیغام ہے کہ ہمارا خاندان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ دریں اثناء طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین صلح کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 102میں ن لیگ کے امیدوار سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور ان کے

حقیقی چچا سابق صوبائی وزیر اوقاف آزاد امیدوار حلقہ این اے 102محمد اکرم چودھری کے مابین خاندانی ، سیاسی رنجش چلی آرہی تھی مگر برادری کے سرپنچوں نے متفقہ طور پر طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین سیاسی رنجش کو ختم کروا کر صلح کروادی ہے طلال چودھری اور اکرم چودھری کے مابین صلح کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان کی جگہ حلقہ این اے 102میں آزاد امیدوار اکرم چودھری کو الیکشن میں کامیاب کروایا جائے گا۔ یادرہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 102میں اکرم چودھری کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے بالٹی کا نشان الاٹ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…