منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

علیم خان نے بتایا کہ ہم پر خلائی مخلوق کا پریشر ہے، اس نے جسے کہا اسی کو ٹکٹ دیا ،ٹکٹوں کے نام پر کتنے ارب اکٹھے کئے گئے ؟تحریک انصاف کے اہم رہنمانے بھانڈہ پھوڑ دیا، سنگین الزامات عائد

datetime 1  جولائی  2018 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ نعیم نواز نے کہا ہے کہ علیم خان نے بتایا کہ ہم پر خلائی مخلوق کی پریشر ہے اس کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے، خلائی نے جسے کہا اسی ٹکٹ دیا ، ٹکٹوں کے نام پر پی ٹی آئی نے 100ارب اکٹھا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کچھ عرصے سے کوشش کررہے ہیں

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے مجھے لاہور بلوایا اور کہا کہ پارٹی نے آپکا ٹکٹ کلیئر کردیا ہے اس کیلئے جس بندے کو صوبائی ٹکٹ دیا ہے وہ 25لاکھ اور قومی اسمبلی والا 50لاکھ جمع کروائے گا تو میں نے چیک کے ذریعے 25لاکھ روپے انہیں دیئے۔ اب اس پر میں خان صاب کو وہ الفاظ یاد کروانا چاہتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولتا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اب بھی جھوٹ نہیں بولتے لیکن انکے آگے پنجا ب میں جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ انتہائی منافق ہیں لیکن انکے دینے کا طریقہ کار بھی ٹھیک ہے ایک مہینے سے صرف اس لیے ٹکٹ روکے کہ وہ احتجاج نہ کریں۔ گزشتہ رات میں کچھ دوستوں کے ساتھ عمران خان کے گھر بنی گالہ گیا جہاں پر فواد چوہدری اور زولفی بخاری بھی موجود تھے خان صاحب نے میرے سامنے علیم خان کو میسج کیا کہ پی پی 33-34کا ٹکٹ راجہ نعیم نواز کو دیں ۔ اسکے بعد ہم زمان پارک گئے تو علیم خان نے مجھے روک کر کہا کہ 33-34سے ٹکٹ آپ کو دے دیا جائے گا آپ خان صاحب کے پاس نہ جائیں میں نے کہا کہ مجھے صرف یہ وجہ بتائیں کہ ٹکٹ کیوں روکے ہمارے پیچھے بہت بڑی طاقتیں ہیں وہ ہی طاقتیں ہیں جن کو آپ خلائی مخلوق کہتے ہیں جو لوگ انہوں نے بھیجے ہیں انہیں ہی ٹکٹ دے رہیے ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے کہا کہ زیادہ ٹکٹیں (ق) لیگ کو دی جاری ہیں اب سب فراڈ کررہے ہیں ۔ 100ارب روپیہ اکٹھا کیا ہے پاکستان کا مستقبل اب علیم خان جسے چورڈاکو کے حوالے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…