بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ووٹ لینے کا حیرت انگیز طریقہ،ہر گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری‘ اہم سیاسی جماعت کے رہنماء نے عوام سے کوائف جمع کرنا شروع کر دیئے

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن پارٹی اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 حاجی محمد گلزار اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعلان کے تحت اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہر گھر سے ایک ایک فرد کے کوائف جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں جن کو پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر سرکاری نوکریاں دے گی .

چوہڑچوک اور ملحقہ یونین کونسلوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہماری جماعت اقتدار میں آنے کے بعد ہر گھر سے ایک ایک فرد کو اس کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق سرکاری نوکری دے گی . اس سلسلے میں حلقہ این اے 61 سے درخواستیں وصول کرنے کیلئے ڈویژنل سیکریٹریٹ امن ہاؤس پشاور روڈ راولپنڈی میں بندوبست کر دیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے بنیادی ہوم ورک کر لیا ہے . حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ اس کے علاوہ میں اپنے حلقے کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سپورٹس سمیت دیگر تمام شعبوں میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے بھر پور مواقع فراہم کروں گا . خاص طور پر ہمارے معاشرے میں منشیات کا جو زہر پھیل رہا ہے وہ نئی نسل کو تباہی اور بربادی کی جانب دھکیل رہا ہے . مسلم لیگ ن کی حکومت نے منشیات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا بلکہ مبینہ طور پر ان کے لوگ منشیات فروشوں کو تحفظ بھی دیتے ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین قومی مسئلہ ہے اور تقریبا ہر گھر منشیات کی وجہ سے پریشان ہے . ہم منشیات کی تیاری اور فروخت کے خلاف بے رحم آپریشن کرکے معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں گے . اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے حاجی محمد گلزار اعوان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔ حاجی محمد گلزار اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہر گھر سے ایک ایک فرد کے کوائف جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں جن کو پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر سرکاری نوکریاں دے گی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…