پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

32 مریض خواتین کے ریپ کے جرم میں فرانسیسی ڈاکٹر کو10 سال قید

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس کی ایک فوج داری عدالت نے گذشتہ برس ایک اسپتال میں 32 خواتین مریضوں کی آبرو ریزی کے جرم میں ایک مقامی ڈاکٹر کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سزا پانے والے 68 سالہ ڈاکٹر ٹییری ڈاساس وسطی فرانس کے علاقے ارگان سور سلوڈرمیں سابق سرکاری ڈاکٹر رہ چکے ہیں۔ ان پر انگلی اور طبی آلات کی مدد سے بتیس خواتین کے ریپ کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ملزم پر خواتین کے طبی معائنے کے دوران ان کی تصاویر بنا کر ان کی پرائیویسی میں

مداخلت کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔عدالت نے چار خواتین کی طرف سے آبرو ریزی کے الزامات میں ملزم کو بری کردیا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کو 18 سال قید کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ ملزم نے خواتین کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر بنائیں۔ تین ہفتے تک جاری رہنے والے ٹرائل کے دوران ملزم نے ریپ کیالزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ملزم کو دس سال قید کے ساتھ تا حیات طب کے پیشے پر پابندی اور مسلسل 10 سال تک علاقے سے باہر نہ جانے کی سزا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…