اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان سے سابق صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کی تعلیمی قابلیت ایف اے نکلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے 5 سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تبدیلی کا نعرہ لگایاجاتا رہاجب کہ پی ٹی آئی یہ بھی موقف اپناتی ہے کہ ہماری پارٹی میرٹ پر چلتی ہے۔
تاہم میرٹ کا نعرہ لگانے والوں کا بھی پول گیا ہے۔مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور پارلیمانی بورڈ کے اہم رکن محمد عاطف ایف اے پاس نکلے۔محمد عاطف نے کاغذات نامزدگی میں ایف اے پاس ہونے کا اعتراف کر لیا۔محمد عاطف صوبائی وزیر تعلیم رہے ہیں تاہم ان کی تعلیمی قابلیت صرف ایف اے نکلی ہے۔