پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا بابا فرید گنج شکر کے مزار پر سجدہ، کپتان کے اقدام پر واویلا شروع،سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید،کیا کچھ کہہ ڈالا؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے گزشتہ شب اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکرؒ پر حاضری دی ۔ایک طرف جہاں عمران خان کی اس حاضری کو مثبت انداز سے دیکھا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اچھی طرح علم ہے کہ وہ اب وزارت عظمٰی کے امید وار ہیں اور عین ممکن ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے ہی یہ سب کر رہے ہوں۔

اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے سجدہ ریز ہونے کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان نے سجدہ نہیں کیا البتہ انہوں نے ازراہ عقیدت مزار کی سیڑھیوں پر بوسہ دیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے رات گئے پاکپتن میں اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی۔ سجادہ نشین درگاہ احمد مسعودچشتی نے کپتان کی دستار بندی کی، دونوں کے درمیان ون ٹوون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ رات گئے بابا فریدگنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دینے کیلئے پاکپتن پہنچے جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ نے مزار بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی ، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقےپی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنےپہنچ کر مزار کی طرف منہ کر کے سجدہ کیا جس کے بعد عمران خان نے بھی یہی عمل دہرایا۔ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔ دیوان احمد مسعود چشتی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…