اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے فون کرکے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹکٹ قبول کرنے سے معذرت کر دی تھی، پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے
کہا ہے کہ عمران خان نے فون کرکے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹکٹ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ علی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں یقین دلایا کہ تحریک انصاف آپ کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور آپ کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ تحفظ تحریک کے مطالبات حقیقی اور جائز ہیں۔ جو باتیں پی ٹی ایم کے نوجوان کر رہے ہیں میں ایک عرصہ سے یہی باتیں کرتا رہا ہوں۔ اب ہمیں چاہئے کہ ان نوجوانوں کے مطالبات سنیں۔ انہیں روزگار دیں اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں۔عمران خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان سے آزاد امیدوار علی وزیر کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ پشتون تحفظ تحریک کے مطالبات حقیقی اور جائز ہیں۔ جو باتیں پی ٹی ایم کے نوجوان کر رہے ہیں میں ایک عرصہ سے یہی باتیں کرتا رہا ہوں۔ اب ہمیں چاہئے کہ ان نوجوانوں کے مطالبات سنیں۔ انہیں روزگار دیں اور قبائلی علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں۔عمران خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان سے آزاد امیدوار علی وزیر کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف ان کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔