پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کالا باغ ڈیم نہ سہی اب پاکستان ڈیم بنے گا، چیف جسٹس کادھماکہ خیز اعلان بیگم ولی خان، بشیر بلور اور احمد بلور کو جب کالا باغ ڈیم پر منانے گیا تو وہاںجو باتیں کی گئیں آپ کہیں گے کہ وہ پاکستانی تھےیابھارت کے شہری ، سابق چیئرمین واپڈا نے سپریم کورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالے

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کالا باغ  ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک بھی عدالت کی معاونت کیلئے پیش ہوئے۔ دوران سماعت شمس الملک نے بتایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کا یہ کام نہیں ہے جبکہ اللہ نے قرآن میں دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف کرنے کا کہا ہے،

آپ کے علاوہ کوئی انصاف نہیں کرسکتا۔شمس الملک نے بتایا کہ ہندوستان نے ساڑھے 4 ہزار ڈیم بنائے، امریکا نے بھی ڈیمز بنائے، ہم نے کتنے ڈیمز بنائے؟ میں ہر شخص سے ملا ہوں جس نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی۔انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کے دخائر خیبرپختونخوا میں ہیں، جس سے خیبرپختونخوا کو 4، بلوچستان 6، پنجاب 20 اور سندھ کو 70 فیصد پانی ملتا ہے۔شمس الملک نے کہا کہ تربیلا جس صوبے کی ملکیت ہے، اسے پانی 4 فیصد ملتا ہے، میں نے پشاور میں ولی خان بلور کو بریفنگ دی، اس ملاقات میں 2 انجینئر بھی شامل تھے، جس میں ایک کریم خان تھے۔سابق چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ مجھ میں اللہ کا ڈر ہے، اللہ اپنا ڈر ڈال کر لوگوں کا ڈر نکال دیتا ہے۔اس دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان پانی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے جس پر شمس الملک نے جواب دیا کہ پانی کے بغیر انسان کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پاکستان میں ڈیم نہیں بنتا تو 5 سال بعد ملک میں پانی کی صورتحال کیا ہوگی؟ پانی کا حق انسان کو اللہ نے دیا ہے، ڈیم بنے سے چار بھائیوں ( صوبوں ) کو فائدہ ہوگا۔اس پر شمس الملک نے کہا کہ جب پرویز مشرف صدر تھے تو میں نے انہیں لکھا تھاجس پرچیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں سمینار اور تقاریب منعقد کر کے ڈیم بنانے کیلئے گفتگو کرنی چاہیے، ڈیم بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔شمس الملک نے بتایا کہ بھارت 4 ہزار ،

چین 22 ہزار ڈیم بناتے ہیں تاہم انہیں دنیا کچھ نہیں کہتی، میں نے بیگم ولی خان، بشیر بلور اور احمد بلور کے ساتھ ملاقات میں باتیں کیں لیکن وہاں جو باتیں کی گئی آپ کہیں گے کہ وہ کسی پاکستانی شہری نے کی یا بھارت کے کسی شہری نے کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیگم ولی خان نے کہا آپ آکر ثابت کر دیں ڈیم بنانا سونے جیسا ہے پھر بھی خریدیں گے، 196 ارب روپے کا نقصان کالا باغ ڈیم نہ بنانے

کی وجہ سے ہورہا ہے جبکہ منگلا اور تربیلا ڈیم سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ بجلی بن رہی ہے۔دوران سماعت شمس الملک نے بتایا کہ تیل کے ذریعے بجلی بہت مہنگی بن رہی ہے، ملک کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شمس الملک صاحب ڈیم نے بننا ہے ٗہم رہے نہ رہے لیکن ڈیم ضرور بنے گا یا قوم کو بچائیں یا اپنے مفادات کو بچائیں۔اس پر شمس الملک نے کہا کہ

سیاست دان اکھٹے نہیں ہوں گے مگر عوام اکھٹی ہوسکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شمس الملک آپ ہمیں تجاویز دیں، ہم پاکستان ڈیم کا ذکر کررہے ہیں، ڈیم بنانے کیلئے چاروں صوبوں کا اتفاق رائے ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے ٗپاکستان کا نقصان کسی ڈرائیور یا غریب نے نہیں کیا بلکہ اشرافیہ نے کیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا کو بھی پانی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی شدید ضرورت ہے، سندھ میں پینے کے پانی کا معیار بہت خراب ہے، سپریم کورٹ کالا باغ ڈیم کا ذکر نہیں کر رہی، ہمیں پاکستان ڈیم بنانے کے لیے حل چاہیے، ہمیں ڈیمز چاہئیں۔عدالت میں سماعت کے دوران شمس الملک نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے، اس پر چیف جسٹس نے

کہا کہ ڈیم نہ بنانے والے ذمہ دار کون ہیں؟ 10سال سیاسی جماعتوں نے حکومتیں کی، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دونوں حکومتوں نے 10 سال میں پانی کیلئے کیا اقدامات کیے ؟چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ڈیم بنانے کیلئے ٹیم دیں ٗمیں اس ٹیم کو کمرے میں بٹھا کر پوپ کی طرح باہر سے کنڈی لگا دوں گا ٗ جب تک مسائل کا حل نہ نکلے ہم کمرے سے باہر نہیں جانے دیں گے،

ہمیں ڈیم بنانے کیلئے ایسی ٹیم چاہیے جو ایماندار ہو، حمید ہارون بھی موجود ہیں ٗ آئو سب مل کر کوئی حل نکالیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک دلیل یہ بھی ہے کہ منصوبہ ساز محکمے بھی موجود ہیں لیکن ڈیم بنانے کے لیے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ کسی منصوبے کے آغاز کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈیم بنانے کے لیے امداد کی ضرورت ہوگی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ امداد لے کر ہم امداد زہ ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…