پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مراد علی شاہ کوحلقے کے عوام نے گھیر لیا،سابق وزیراعلیٰ سندھ کو جان چھڑانا پڑگئی، واقعہ کی ویڈیو بناتے شخص کیساتھ کیا سلوک کر دیا؟

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمال لغاری اور سکندر بوسن کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ووٹرز کے غصے کا نشانہ بن گئے، ووٹر کو مطمئن نہ کر سکنے پر ویڈیو بناتے شخص پر غصہ نکال دیا، ہاتھ مار کرموبائل کیمرہ بند کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018کے سلسلے میں انتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں

اور اس سلسلے میں اپنے حلقوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں جہاں کئی رہنمائوں کو اپنے حلقے کے ووٹرز کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے میں مل رہا ہے اور ووٹرز کے اسی غصے کا نشانہ ن لیگ کے جمال لغاری اور آزاد امیدوار سکندر بوسن بھی بن چکے ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گھر سے نکلتے ہی ووٹر کے سخت سوالات کوبرداشت نہ کر سکے اور انہوں نے واقعہ کی ویڈیو بناتے ایک شخص سے پر اپنا غصے نکالتے ہوئے اس کا موبائل فون زبردستی بند کروا دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ اپنی رہائش گاہ واہڑواقع سیہون سے باہر نکلے تو ایک ووٹر نے ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ میرے والد پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں لیکن ہمارے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ووٹر کے سوال پر مراد علی شاہ نے پہلے تو اسے بہلانے پھسلانے کی کوشش کی لیکن ووٹر کےبار بار اصرار پر سابق وزیراعلیٰ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئےکہ مجھے بھی سنو گے یا نہیں؟ووٹر کو بار بار ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر مراد علی شاہ وہاں سے چل دیئے جب کہ اس موقع پر ایک صحافی ویڈیو بنارہا تھا جسے سابق وزیراعلیٰ نے ویڈیو بنانے سے بھی منع کیا اور اس کے نہ ماننے پر کیمرے پر ہاتھ دے مارا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پنوں عاقل کے دورے پر گئے جہاں ووٹرز نے ان سے تندو تیز سوالات کیے اور پوچھا کہ 10 سال حکومت میں رہنے کے باوجود آپ نے علاقے کے لیے کیا کیا؟نوجوان کے سوال پر خورشید شاہ جواب دینے سے قاصر رہے اور مسکرا کر چل دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…