ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ایک بار پھر پھڈا، شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کے جواب میں جہانگیر ترین نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی ، میں پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب نے پارلمینٹری بورڈ میں عہد کیا کہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریںگے گا،

دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں شروع کی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہم نے بہت محنت سے کام کیا ہے، 90فیصد ہمارے فیصلے ہوچکے ہیں، میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا، میں نے شاہ محمود کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، میں اس پریس کانفرنس کو ضرور دیکھوں گا، وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں، میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرکے استعفیٰ دے دیا، میں بحیثیت ورکر کام کررہا ہوں ، مجھے کوئی مفاد نہیں، میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے محنت کرتا رہوں گا، خان صاحب کی موجودگی میں سب سے پارلمینٹری بورڈ میں عہد لیاکہ کوئی اندرونی باتیں باہر نہیں کریں گے۔ اگر کوئی اس عہد کو توڑ رہا ہے وہ اس کی سزا خود بھگتے گا، دھرنے کی سیاست ہم نے خود اس ملک میں کی ہے، عمران خان خود ٹکٹوں کی رہنمائی کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے ٹکٹوں کیلئے ہم نے ایک علیحدہ لسٹ بنا کر بھیجی تھی۔ بہت سے اپنے حلقے ہیں جہاں تحفظات موجود ہیں، ہم الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنا، نواز شریف اور زرداری حکومتی وسائل استعمال کرکے لاکھوں روپے کا نقصان کرتے تھے، ٹکٹوں کیلئے اگر کوئی دھرنا دینا چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے ، ہر حلقے صرف تحریک انصاف کو جیتا کر عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…