ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے150ٹن کجھوروں کا تحفہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر سعیدنواف المالکی نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔
عر ب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک خاص کر پاکستان کی سفارتی ،اخلاقی اور مالی مدد کرنا اپنا دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہے۔ سعودی عرب 80 سے زائد ممالک کی مدد کر رہا ہے کل آمدنی کا 1.9فیصد انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔