منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور اپنی بیوی مریم نواز کے زیر کفالت کیپٹن صفدر کے اثاثوںکی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، کروڑ وں کے مالک نکلے؟حیران کن انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی ہی بیوی مریم نواز کے زیر کفالت شوہر کیپٹن صفدر کروڑوں کے مالک نکلے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو اپنے کاغذات نامزدگی میں زیر کفالت ظاہر کیا تھا تاہم اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ کیپٹن صفدر کروڑوں کے مالک ہیں جبکہ ڈھائی ہزار کنال قیمتی زرعی اراضی کے مالک بھی ہیں۔ کیپٹن صفدر کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی کل مالیت

4کروڑ 14لاکھ روپے ظاہر کی گئی ۔ ظاہر کئے گئے اثاثوں میں کیپٹن صفدر راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی اور مانسہرہ میں 172 کنال اراضی کے مالک ہیں جبکہ مانسہرہ ہی میں بیٹے جنید کے نام پر 16 کنال کی 2 پراپرٹیزہیں اور کیپٹن (ر)صفدرکے پاس جلوگائوں مانسہرہ میں 73 کنال زرعی اراضی بھی ہے۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبادمیں قسطوں پرایک پلاٹ لیاہواہے اور انہوں نے زیرتعمیرفلورملزمیں 34 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی،اس کے علاوہ ان کے پاس 4 لاکھ روپے کے بانڈز ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…