جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔۔ زعیم قادری کی پریس کانفرنس اور کلثوم نواز کی بیماری ن لیگ کے اہم رہنما نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا،وہ پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلوں پر شکایت ہے تو پارٹی میں بات ہونی چاہیے ،زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔ زعیم قادری پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے

مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پوری پارٹی پریشان ہے، ایسے وقت میں شکایات کے انبار لگانا ٹھیک نہیں تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہر فرد اور ادارے کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سمیت تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ سیاست میں ٹکرائو کی وجہ سے معاشی طور پر پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ تعاصب کی بنیاد پر سیاست ختم ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…