جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

پاکستانی مرد چترالی خواتین سے شادی کوکیوں ترجیح دیتے ہیں ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 22  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)90کی دہائی میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مردحضرات کےچترالی خواتین کیساتھ شادی کےرجحان میں اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ سے چترال میں شادی کیلئے کسی قسم کی کوئی جانچ پڑتال وغیرہ نہ تھی۔ یعنی کوئی بھی مرد خود کو اعلیٰ سرکاری افسریا مالدار ظاہر کر کے چترالی خواتین کیساتھ شادی کر سکتا تھا۔ اس دوران کئی

ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے اور پھر چترال میں غیر مقامی افراد کیساتھ چترالی خواتین کی شادی پر شرائط عائد کر دی گئیں۔ چترال میں زیادہ تر آبادی کم تعلیم یافتہ اور غریب تھی ، وہاں کے رسم و رواج کے مطابق لڑکی کے والدین رشتہ طلب کرنے والے لڑکے سے رقم کا بھی مطالبہ کرتے تھے جس کے بعد اس کا نکاح لڑکے کے ساتھ کر دیا جاتا تھا۔ لڑکی کے عوض رقم ادا کرنے پر کئی مرد حضرات اسے اپنی جاگیر تصور کرتے ہوئے اس کے ساتھ بھیڑ ، بکریوں جیسا سلوک کرتے جبکہ چترالی خواتین کیساتھ ان مرد حضرات کی طرف سے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ایسا بھی کیا گیا کہ رقم کے عوض نکاح کر کے چترالی خواتین کو جو کہ اپنے حسن و جمال کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ملک کے دیگر علاقوں میں لا کر جنسی کاروبار سے منسلک کر دیا گیا۔ جبکہ کئی مرد حضرات نے شادی کےکچھ عرصہ بعد ان خواتین کو طلاق دیدی جن سے ان کی زندگیاں بھی خراب ہوئیں۔ ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے چترال کی ضلع کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے بعد ایک چترالی خواتین کی غیر مقامی مردوں کیساتھ شادی کے حوالے سے قانون بنا دیا گیا کہ غیر مقامی افراد چترالی خواتین سے شادی کیلئے اپنے علاقے کے تھانے سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کیساتھ اپنے متعلق معلومات بھی درج کروا کر لائیں جن کو دیکھتے ہوئے ان کی چترالی خواتین کیساتھ شادی کی جائے گی۔ جس کے بعد جرائم پیشہ اور بری نیت کے حامل افراد کے چترالی خواتین کے ساتھ شادی کے رجحان میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…