بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وادی نیلم سے مظفرآباد آتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ‘ پانچ افراد جاں بحق ‘10زخمی ہو گئے

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی نیلم سے مظفرآباد واپس آتے ہوئے کے پی کے کے نواحی علاقے دیربالا کے سیاحوں کی گاڑی کو کہوڑی پل کے پاس حادثہ ، دس زخمی 5جاں بحق ، 4کی حالات تشویشناک ٗ عوام نے زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا جہاں لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی جبکہ زخمیوں کی طبی امداد شروع، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سابقہ روایت قائم کرتے ہوئے

تاخیر سے پہنچی جبکہ عوام نے زخمیوں کو پہلے ہی سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم سے واپس آتے ہوئے KPKکے نواحی علاقے دیر بالا کے سیاح جو وادی نیلم کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے کے بعد واپس مظفرآباد کی طر ف آرہے تھے کہ کہوڑی پل کے پاس موڑ کاٹتے ہوئے ڈاٹسن نمبر6468بے قابو ہوکر دریاکے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 16سیاحوں میں سے 5جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ، زخمی سیاحوں نے عوام کی مدد سے اپنے بھائیوں کی لاشیں اور شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا جہاں 4سیاحوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دوسری جانب تھانہ کہوڑی جو چند قدموں کے فاصلے پر ہے، اُس وقت پہنچا جب زخمی اور ڈیڈ باڈی مظفرآباد پہنچ چکی تھی جس کے بعد پولیس نے اپنی کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچ گئے ،درِاثنا زخمیوں کی طبی امداد شروع ! جبکہ مرنے والوں کی میتوں کو دیر بالا روانہ کرنے کیلئے عمل شروع کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…